• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کے خلاف رپورٹ سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ارسال

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کے خلاف ایک رپورٹ سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ شیخوپورہ کے موقع پر چیف آفیسر نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کی ہے ، ذرائع کے مطابق چیف آفیسر عزیر انور نے اسکے جواب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ ان سمیت تمام عملہ میونسپل کمیٹی نے دن رات وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر کام کیا اور 6فروری کو بلائے جانیوالے اجلاس میں وہ اطلاع نہ ہونے کے باعث شامل نہ ہوسکے ، مس انڈر سٹینڈٖنگ کے باعث ایسا ہوا ہے ۔
تازہ ترین