پشاور(کرائم رپورٹر)سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن نے ہنگو بازار میں دھماکے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ ہنگو بازارمیں دھماکے میں ملوث دہشتگرد محمد الیاس ولد محمد عمر سکنہ قاضی پمپ رحمان آباد ہنگو میں موجود جس کا نوٹس لیتے ہوئے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم کو عبدالعلی چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔