فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جی سی یونیورسٹی کے طالب علم کو جہلم سے لاکھوں سال پرانا ہاتھی کا دانت مل گیا۔یونیورسٹی طالب علموں کا وفد ڈاکٹر خضر سمیع اللہ کی سربراہی میں جانوروں کی باقیات کی تلاش میں جہلم گئے جہاں نواحی علاقے حسنوٹ کی پہاڑیوں سے طالب علم عمر دراز کو 17 کلو وزنی ہاتھی کا دانت ملا۔ عمر دراز نے بتایا کہ جہاں سے جانوروں کی باقیات ملیں اس جگہ سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ کتنے سال پرانی باقیات ہیں۔ تحقیق کے بعد پتا چلا کہ یہ 27 لاکھ سال پرانی ہاتھیوں کی نسل سٹیگلو فوڈون کا جبڑا ہے۔