بہاولپور(سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ بہاولپور میں سیکریسی برانچ کے بڑھتے ہوئے کا م کیلئے جگہ کی قلت کو دور کرنے بارے 2نئے ہال کمرہ جات کی تعمیر کا کا م گذشتہ روز شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام بورڈ آڈیٹوریم میں کیا گیا۔جس میں تمام آفیسر ز اور ملازمین بورڈنے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹھیکیدار کو ورک آرڈر جاری کرنے کے بعد تعمیراتی کام کے سنگ بنیاد کی افتتاحی پلیٹ کی نقاب کشائی چیئرمین بورڈ پروفیسر رانا محمد مسعود اختر نے کی۔