بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اگرناموس رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی توکسی اسمبلی ممبرکو اسمبلیوں میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا عقیدہ ختم نبوت کو نصاب میں شامل میں جائے۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیزتحفظ ناموس رسالت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مولانااسحق ساقی‘ مفتی ارشاداحمد‘ مولاناشمس الدین انصاری‘ مولانایسین صدیقی‘ قاری منظوراحمدمدنی‘ مولاناابوہریرہ‘ حکیم اکرام الحق فارقی‘ مولاناعبدالرزاق‘مولاناصہیب احمد‘ قاری غلام مصطفی شاہد‘ قاری ابوحمزہ‘ قاری راشدمحمودانصاری‘ حافظ محمداسامہ علی نے بھی خطاب کیا۔