اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سعد رفیق کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رفیق عمران خان کو کرپشن کی سیاست نہ سکھائیں جو سیاست ن لیگ اور سعد رفیق کی ہے وہ نہ ہی سیکھی جائے تو بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں لوگوں کے پیسے لوٹ کر پاناما چلے جائیں اسے تو بھولنے کی ضرورت ہے۔