• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنقید کرنیوالے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں دہشتگردی پر قابو پایا اور کھیلوں کے میدان آباد کیے،عمران خان کھیلوں کی ترقی راولپنڈی میں یونین کونسل کی سطح پر آکر دیکھیں،تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے، پاکستان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے،دوسرے صوبوں میں بھی پنجاب جیسی ترقی چاہتےہیں،جو صرف سیاست کرنے آئے تھے انہیں واپس آنے کی پھر توفیق نہیں ہوئی،ہیلتھ کیئر پروگرام پاکستان اور ایشیا کا بڑا پروگرام ہے، پرائم منسٹر ایجوکیشن پروگرام مثالی پروگرام ہے، شہبازشریف ٹی 20 کرکٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی ترقی اور اداروں میں بہتری کی بات کر رہی ہے ، 18سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3سے 4گھنٹے تک رہ گئی ہے،30سالہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنے منصوبوں پر کام نہیں ہوا جتنا گزشتہ ساڑھے تین سال میں ہوا ہے،تمام منصوبے اس سال اور آئندہ سال کے آغاز میں مکمل ہو جائینگے ، بلوچستان کو اقتصادی راہداری کا تحفہ دیا ہے ،سندھ میں موٹر وے ،گرین لائن اور صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی جاری ہیں ،خیبرپختونخوا میں بھی تیزی سے موٹر ویز بن رہی ہیں ،دوسرے صوبوں میں بھی پنجاب کی طرح ترقی چاہتے ہیں۔ترقی کی یہی رفتار رہی تو پنجاب پورے خطے کا بہترین صوبہ بن جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ2013میں ملک میں لگ بھگ 2500دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے،آج پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کم ہو کر 160 تک رہ گئے ہیں ،حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے اگرکھیلوں کے میدان دیکھنے ہوں تو پنجاب کے دیکھیں،کسی نے اگر صاف پانی کے پروجیکٹس دیکھنے ہوں تو پنجاب میں دیکھیں،کسی نے اگر ٹرانسپورٹ کا انفراسٹرکچر دیکھنا ہو تو پنجاب میں دیکھیں،اگر کسی نے سالڈویسٹ مینجمنٹ کا نظام دیکھنا ہو تو پنجاب کی تقلید کریں،انرجی کے منصوبے پنجاب میں بجلی پیدا کررہے ہیں ،وہ آ کر دیکھیں،تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوامیں میدانوں کی فزیبلٹی بن رہی ہے،اگر عمران خان کو ہماری مدد چاہیے تو ہم سے لے سکتے ہیں،پنجاب میں کھیلوں کے میدان بن چکے اور آج میچز ہورہے ہیں، کسی نے آن لائن نصاب دیکھنا ہے تو شہباز شریف کے پنجاب میں دیکھیں۔
تازہ ترین