• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کو شادی ہال کی تعمیر میں 30لاکھ پاؤنڈ کا گھاٹا

 کراچی(نیوزڈیسک)باکسر عامر خان کو شادی ہال کی تعمیر میں 30لاکھ پاؤنڈ کا گھاٹا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان برطانوی شہر بولٹن میں 800افراد کی گنجائش والے بینکوئٹ کی تعمیر شروع کرواچکے ہیں ، ابتدائی تخمینہ کے مطابق شادی ہال 32لاکھ پاؤنڈ میں تعمیر ہونا تھا لیکن ابھی تک باکسر عامر خان نے اس ہال پر 60لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیے  اور ہال ابھی بھی زیر تعمیر ہے جس پرعامر خان نے نقصان کا ذمے دار اپنے پراپرٹی ایڈوائزر کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی ہال کے منصوبے پر آنے والے اخرجات کا غلط اندازہ لگایا جس کے باعث انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین