چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر اظہارِ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ایوان لاہور میں ہونے والے دھماکے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد جان لیں، بزدلانہ حملوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، اس قسم کی دہشت گرد کارروائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے، دہشت گردوں کو مل کر شکست دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہورکے پارٹی رہنما اورکارکنان فوری جائے وقوع اوراسپتال پہنچیں، دہشت گردی کے اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔