ڈیرہ غازی خان میں جن نکالنے کے نام پر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے والے جعلی عامل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے سجاد آباد میں4 روز پہلے جعلی عامل اور اس کے ساتھی نے خاتون کو درخت کے ساتھ باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کیاتھا،جس سے خاتون جاں بحق ہوگئیں تھیں۔
مرکزی ملزم امان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ اس کی ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔