• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ : ڈی ایس پی کے نامناسب رویہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

سانگھڑ (نامہ نگار ) ڈی ایس پی سانگھڑ کے نامناسب رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر ضلع بھر کے وکلاء نے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں مذمتی قرارداد  منظور کر کے ڈی ایس پی کے خلاف عدالت میں کمپلین بھی داخل کردی گئی۔ یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سول جج سانگھڑ نے ایس یچ او سانگھڑ سے شھر میں لگنے والے بعض چھاپوں اور گرفتاریوں کے بارے میں استفسار کیا جس پر ایس ایچ او نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چھاپے ڈی ایس پی سانگھڑ کی زیر قیادت مارے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق محبوب کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سانگھڑ کو عدالت نے طلب کیا تھا ڈی ایس پی ایک غیر متعلقہ مقدمہ کے دوران بغیر اجازت عدالت میں داخل ہو گئے اور وکلاء و عدالت کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔  ڈی ایس پی کے اس نامناسب  رویےّ کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا اور بار کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں ڈی ایس پی کے رویّے کے خلاف قرارداد مذمتی منظور کرتے ہوے ڈی ایس پی کی فوری معطلی اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع سانگھڑ کی دیگر عدالتوں میں بھی وکلاء نے ہڑتال کردی۔ وکلاء نے سیشن کورٹ کے احاطے میں بار کے صدر طارق محبوب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور پولیس کے رویّے کے خلاف نعرے بازی کی۔ 
تازہ ترین