گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پاکستان سُنی تحریک خواتین ونگ کے زیراہتمام شیرانوالہ باغ کے باہر ویلنٹائن ڈے اورفحاشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاریہ فخرالنساء،باجی زبیدہ ، پروین بی بی ودیگرمقررین کاکہناتھاکہ ویلنٹائن ڈے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا ذریعہ ہے، پوری قوم اس اخلاق سوز مغربی تہوار کا بائیکاٹ کرے،ڈی سی او اورکمشنر گو جرانوالہ تھیٹراورسینماگھروں میں فحاشی وعریانی کا نوٹس لیں، بیہودہ ناچ گانوں اور اخلاق سوز ڈراموں کو بند نہ کیاگیاتو تھیٹر ہاوسزکا گھیراؤ کیا جائے گا ۔