• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کو سبوتاژ کرنے میں بھارت ناکام ہوگا، احسن اقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرمنصوبہ و ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی ترقی میں جامعات کا کردار ناگزیر حیثیت کا حامل ہے،عصر حاضر جدت اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور جو اقوام اس کے شانہ بشانہ نہیں چل سکتیں وہ دنیا میں اپنا مقام اور حیثیت کھوبیٹھتی ہیں۔جامعہ کراچی پاکستان کا ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ ہے اور اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی آکر مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کو حکومتی تھنک ٹینک میں شامل کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری  ہے، اس منصوبے نے دشمن ملک بھارت کی نیندیں اُڑادیں ہیں اس عظیم منصوبے کو بھارت سبوتاژ کرنا چاہتا ہے جس میں وہ ناکام ہوگا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقدہ لیکچر بعنوان:  ’’پاک چین اقتصادی راہداری ‘‘  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے  کہا کہ سندھ کا کیٹی بندر بین الاقوامی بندرگار میں جلد تبدیل ہوجائے گا، حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہت سے اقدامات کیے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو 100 ارب روپے سے بڑھا کر 250 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین