جیو نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں،لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمدعلاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
محمد احمد اپنے والد محمد راشد کے ساتھ پی آئی اے کی پرواز سے بذریعہ لاہور امریکہ روانہ ہوئے۔ محمد احمد کا پندرہ تاریخ سے امریکہ میں علاج شروع ہوگا۔
حکومت سندھ کی جانب سےان کےعلاج کے لئے 5 کڑور روپے دئیے گئے ۔ امریکی اسپتال نےان کے آپریشن،علاج اور نرسنگ کے لئے چار کروڑ روپے کے اخراجات بتائے ہیں ۔
اسپتال کی جانب سے محمد احمد کے علاج پر تین ماہ کا وقت بتایا گیاہے ۔