کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ عقیل خان، مدثر مرتضی، شہزاد خان، مزمل مرتضی، ہیرا عاشق اور احمد چوہدری گجرات جیم خانہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کے انڈر18 سنگلز میں یوسف خان، حافظ ارباب، سمی زیب اور ثاقب عمر سیمی فائنلز میں جگہ بنالی جبکہ انڈر 14سنگلز کے پہلے رائونڈ میں کاشان عمر اور صمد اریجو نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ خواتین سنگلز کے مقابلوں کا آغاز بدھ سے ہوگا۔