• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد دکانیں زمین بوس کردی گئیں

گھوٹکی(نامہ نگار) ٹی ایم اے انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو ، اسسٹنٹ مختار کار محمد شاہد دایو ، ٹی ایم اے انتظامیہ کے عملدار ارشاد احمد گل، ابوبکر میرانی ، جگدیش اوڈ ، رانجھن مہر ، راؤ عدنان اور ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عبدالستار پھل کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسٹیشن روڈ سے بگوواہ پل تک آپریشن کیا گیا انتظامیہ کے کرین اور ہیوی مشینری کے ذریعے 200 سے زاہد دکانوں،چھپرے، سائن بورڈز اور تجاوزات گرا دی گئیں جبکہ کئی دکانیں زمین بوس کر دی گئیں صوبائی وزیر راجا خان مہر کی ملکیت ہوٹل کا اگلا حصہ بھی گرادیا گیا آپریشن کے دوران پولیس کی باری نفری موجود تھی کرین کی مدد سے کارروائی کے سبب دکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصا ن ہوا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے تجاوزات کے خلاف شہریوں کو نوٹس دیئے گئے تھے جس کے بعد شہر بھر میں کارروائی کی گئی ہے جو کہ 10 روز تک جاری رہے گی شہر کے راستوں کو کشادہ کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی تیاری کررہے ہیں جس میں رینجرز کی نفری کو بھی طلب کیا جائیگا۔
تازہ ترین