• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول اوقات میں سنوکر،ویڈیو کیفے بند رکھے جائیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ، احمد شاہ کاکڑ، ڈاکٹر منصور احمد کاکڑ، عمر فاروق کاکڑ، خوشحال خان کاکڑ ،رستم خان کاکڑ ، بہلول خان کاکڑ، عبداللہ کاکڑ، محمد کاکڑ، احمد کاکڑ، احمد کاکڑ، ذکریا کاکڑ،دانیال کاکڑ، خالد کاکڑ، عمرکاکڑ، فاروق کاکڑ نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ پولیس سے کہا ہے کہ یکم مارچ سے سکول کے اوقات میں کوئٹہ شہر میں سنوکر،ویڈیوسینٹر،کیفے وغیرہ بند رکھے جائیں کیونکہ اکثر بچے سکول اوقات میں اس قسم کے سینٹروں میں سکول ٹائم گزارتے ہیں ان سینٹروں کے مالکوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ سکول کے اوقات میں اپنے سینٹروں کو بند رکھیں بیان میں تمام والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی نگرانی کریں تمام پولیس اسٹیشنوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ اپنے علاقوں میں اس ضروری مسئلہ کو اولیت دیں تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کاشکار نہ ہو ۔
تازہ ترین