ایف آئی اے نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے جعلسازی اور جعلی کتابیں بیچنے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔
ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ایک شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 4 لاکھ روپے ہتھیانے والا فیصل آباد کا رہائشی ایجنٹ ارشد کو گرفتار کر لیا۔
دوسری کارروائی گوجرانوالہ میں ایک غیر ملکی پبلشر ادارے کی درخواست پر کی گئی اور ایک بک شاپ سے جعلی کتابیں برآمد کرکے نبیل نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔