لندن (نیوز ڈیسک) آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے انگلش ون ڈے سکواڈ میں انجرڈ ڈیوڈ ویلی کی جگہ سٹیون فن کو شامل کرلیا گیا، ویلی کو گزشتہ ماہ دورہ بھارت میں بولنگ کے دوران بائیں کاندھے میں تکلیف ہوگئی تھی، یارکشائر کے آل رائونڈ ویلی سرجری کے بعد اب اپریل تک کھیل سے دور چلے گئے ہیں جبکہ سٹیون فن سردست پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کررہے ہیں انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کے دو ابتدائی مقابلے اینٹیگا میں3اور5مارچ کو کھیلے گی، جبکہ اختتامی مقابلہ9تاریخ کو بارباڈوس میں شیڈول ہے۔