گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) مسلم کالونی ریس کورس روڈ پر 4مسلح افراد نے لین دین کے تنازعے پر حافظ قرآن 4 بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، حافظ محمد سرور فرید ٹائون کے رہائشی محمد صفدر اور اس کے بیٹے شفقت سے مونگ پھلی کا کاروبار کرتا تھا حافظ سرور کا ملزمان محمد صفدر اور اس کے بیٹے شفقت کیساتھ 9لاکھ کا لین دین چل رہا تھا گزشتہ دنوں مقتول نے صفدر اور اس کے بیٹے سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر وہ طیش میں آگئے تھوڑی دیر بعد ملزمان محمد صفدر اور اس کا بیٹا شفقت بغیر نمبر پلیٹ دو موٹر سائیکلوں پر دو نامعلوم افراد کے ہمراہ حافظ محمد سرور کے گودام میں آئے اور اسے باہر بلاکر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتول کو زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جسے بعد ازاں لاہور ریفر کیا گیا خون زیادہ بہہ جانے سے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون رانا محمد سرور نے وقوعہ کے فوراً بعد ٹیم کے ہمراہ ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ملزمان سازو سامان چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔