• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے سے کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا،سراج الحق

Court Decision Will Accountability Of Corrupt Mafia Siraj Ul Haq
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی تعصب نہیں، انصاف کی بات کرتے ہیں۔عدالتی فیصلے سے کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے نت نئے طریقے حکمرانوں نے ایجاد کیےپاناما اسکینڈل میں جن کے نام آئے ان سب کا احتساب چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کرپٹ مافیا کی وجہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیوں میں جکڑا ہے۔ وزیر خزانہ خود کہتے ہیں کہ غریب باہر مزدوری کرکے 18 بلین ڈالرملک میں بھیجتے ہیں ۔ اشرافیہ ملک لوٹ کر باہر بھیجتے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمیں معاشی دہشت گردوں سے نمٹنا ہوگا، چور آج کا ہو یا کل کا، سب کا احتساب چاہتے ہیں۔
تازہ ترین