صوابی( نمائندہ جنگ)افغان مہاجر کیمپ گدون میں رہائش پذیر نوجوان افغان مہاجر دکاندار کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ حضرت رحمن افغانستان نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا 22سالہ بیٹا عزت اللہ گدون اسٹیٹ میں واقع اپنی دکان سے سہ پہر تین بجے چلا گیا تھا بعد ازاں رات گئے تک اس سے موبائل پر رابطہ کیا جارہا تھا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا صبح دس بجے اطلاع ملی کہ اس کے بیٹے کی لاش گندف روڈ پر واقع اراضی میں قتل شدہ پڑی ہے۔ وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں۔ ٹوپی پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی .۔