• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ میں ڈومیسائل، اسلحہ لائسنس تجدید کی اصل فیس وصول کی جائے، سماجی حلقے

پانیولہ (نامہ نگار)سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے طاہر ممتاز خان کی بطور ڈپٹی کمشنر پونچھ تعیناتی  کا  خیر مقدم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر ممتاز خان ایک اچھے منتظم ہر دل عزیز با صلاحیت اور دیانت دار آفیسر کی شہرت کے حامل ہیں اور وہ ضلع پونچھ میں تعیتاتی کے دوران عوامی مسائل کے حل اور لاءاینڈ آرڈر کی صور تحال مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں  نے نئے تعینات ہونےوالے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ راولاکوٹ میں ڈومیسائل اور پشتینی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کے سلسلہ میں ایس ڈی ایم ، مال آفیسر کے دفتر اور ڈپٹی کمشنر کے میں الگ الگ فی کس تین سو  فیس وصو ل کی جاتی ہے جبکہ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے سلسلہ میں بھی حکومت کے مقرر شدہ ٹیکس سے زائد رقم وصول کی جاتی ہے ڈومیسائل پشتینی اور اسلحہ لائسنس کی تجدید کی اصل فیس وصولی کا نوٹیفیکشن جاری کیاجائے سٹام پیپرز کی اجرائیگی میں بھی بینک چلان کے سرکاری نظام کو ختم کر کے برائے راست رقم وصو ل کی جاتی ہے اور سٹام فروشوں کو مقر ر شدہ کمیشن بھی نہیں دیا جا رہا۔۔انھوں نے کہا کہ ڈومیسائل ، پشتینی سرٹیفیکیٹ کے حصو ل کیلئے سائیلین کو عرائض نویسوں سے بھاری فیس ادا فائل مرتب کروانی پڑتی ہے اور پٹواریوں سے زمین کی نقول حاصل کرنے کیلئے بھی بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ کام ایس ڈی ایم ، مال آفیسر کے عملے کو خود کرنا چاہیں۔ وہ خود فائل مرتب کر کے پٹواری سے رپورٹ طلب کر کے ڈومسائل اور پشتینی سرٹیفیکٹ جاری کریں ۔ 
تازہ ترین