گجرات (نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی اور فن مصوری سے دلچسپی رکھنے والے باصلاحیت افراد کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے کر دیا جائے گا یہ سلسلہ 28مارچ تک جاری رہے گا، رجسٹریشن کرانیوالے افراد کے ایڈیشنز اور سکروٹنی کے بعد وہ ڈویژنل اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی نے شرکت کی۔