گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گیپکو گوجرانوالہ میں سنگل فیز اور تھری فیزمیٹرز کی مسلسل کمی سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں گیپکو گوجرانوالہ میں عرصہ دو سال سے مسلسل سنگل فیز اور تھری فیز میٹرز اور دیگر سامان کی کمی سامنے آرہی ہے شہری بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے دفاتر کے مسلسل چکر لگا رہے ہیں مگر سب ڈویژنوں کے افسران مسلسل ٹال مٹول رہے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔گیپکو ذرائع کے مطابق جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔