سیہون میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعظم اور شرکا کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں، ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس میں ہرصورت کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں، ہمیں دہشت گرد قوتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، یہ جنگ پاکستان کےعوام کی فتح کےساتھ ختم ہوگی۔
اجلاس میں آمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔