کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن صوبہ سندھ کی جانب سے سہون شریف پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف پاکستان بھر میں بعد نماز جمعہ پُر امن مظاہرے منعقد کئے گے کراچی میں مر کزی احتجاجی مظا ہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے با ہر کیا گیا جس مین شیعہ علماء کو نسل کہ ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی مظا ہرین سے خطاب میں شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی کا کہنا تھا اس ملک خداداد پا کستان میں دہشت گردوں کا راج ہے عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں چار دنوں کے اندر ملک بھر میں آٹھ سے زائد دہشت گردی کے سانحات رونماہوئے لیکن ہماری حکومت بیان بازی کہ علاوہ کچھ نہیں کر سکی اگر حکمران اپنے دعوے میں سچے ہیں تو عوام کو حقائق بتانے سے کیوں گر یزاں ہیں قوم کو بتا یا جائے کہ یہ دہشت گرد پلتے کہاں ہیں، اتنے وزنی مواداور بارود کے ساتھ کیسے اندر آنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔