• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سخت حفاظتی انتظامات،رحیم یار خان میں ناقص سکیورٹی پر 2دربار سیل

ملتان( سٹاف رپورٹر،نمائندگان)سانحہ سیہون پنجاب میں درباروں اور اہم مقاما ت کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث سنجر پور میں 2دربار سیل کر دئیے گئے،ریجنل پولیس آفیسرملتان  سلطان اعظم تیموری نے سیہون دھماکے کے بعد ملتان ریجن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور درباروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیںکہ وہ پولیس جوانوں کو الرٹ رکھیں، ریجن کی سکیورٹی پرکوئی کمپرومائز نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن تسلسل سے جاری رکھیں،مزارات کے علاوہ اہم مقامات پر پولیس گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سادہ لباس میں بھی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں، دوسرا ان مقامات پرسکیورٹی پر تعینات عملہ کا بھی مکمل ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے،درباروں اوردیگر اہم مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا دی جائے اور زائرین کو سخت چیکنگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے،رحیم یارخان ضلع بھر میں واقع درباروں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث 2دربار سیل کردیئے گئے، متعدد درباروں پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات ، مزید دربار وں کو سیل کئےجانے کا امکان ہے، نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر مختلف درباروں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ ناقص سکیورٹی کے پیش نظر سنجر پور کے علاقہ میں پولیس نے 2دربار وں پیر موسیٰ نواب شاہ اور پیر اکرم عرف عراقی شاہ کو سیل کردیا، ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے اعلیٰ حکام کو بھجوائی جانے والی رپورٹس میں ضلع بھر میں واقع دربار وں پر ناقص سکیورٹی کے انتظامات کی مفصل ر پورٹ ار سال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بیشتر درباروں پر سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں ان میں آدم صحابہ میں چھوٹے بڑے دربار بھی شامل ہیں ، مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق دیگر درباروں کو بھی سکیورٹی کے پیش نظر آئندہ48 گھنٹوں میں سیل کردیاجائے گا، لیہ  ضلع بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ڈی پی اولیہ کیپٹن ر محمد علی ضیاء کی ہدایت پر جمعتہ المبار ک کے موقعہ پر تمام ایس ایچ اوز نے مساجد،امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، مزارات کی بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ،جبکہ لیہ کے اہم مقامات پر ایلیٹ کمانڈوز تعینات کردی گئی اور پولیس کی طرف سےدریائی راستوں اور ضلع لیہ کے داخلی راستوں پر بھی سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں ،مٹھن کوٹ میں  عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار کی سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ارد گرد کی عارضی دکانوں کو خالی کرالیا گیا ہے،زائرین کو تین مختلف جگہوں پر سخت چیکنگ سے گزرنا پڑے گا ۔   
تازہ ترین