ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ محمد الیاس، سینئر نائب صدرمحمد حنیف خان پتافی، نائب صدر طارق اسماعیل قریشی، سابق صدور خواجہ محمدیونس، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی مقصود احمد خان علیانی، غلام عباس خان، عطا شفیع تنویرشیخ، زاہد نظام قریشی و دیگر نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہو جانے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔