گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سنی تحریک نےمرکز اہلسنّت سے پراناریلوے سٹیشن تک احتجاجی ریلی نکالی، سنی تحریک کے ضلعی صدرقاری محمد بوٹاجٹ، علامہ حافظ محمدطاہررضا قادری، قاری فیصل اقبال سلطانی، رفیق احمد رضوی، چوہدری اقبال ہنجرا، چوہدری عدیل مہر، چوہدری شاہ زیب چٹھہ دیگر علماء سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے شرکت کی، قاری محمد بوٹاجٹ کاکہناتھاکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حکومت خودسب سے بڑی رکاوٹ ہے ،کالعدم دہشت گردجماعتوں کے ہمدرداورسہولت کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں ۔