گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر سمجھتے ہیں کہ وہ پولیس اور عوام کو خوفزدہ کر کے سکولز، مارکیٹس، صوفیائے اکرام کی درگاہیں بند کروالیں گے مگر وہ اس میں ناکام رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن گجرات میں لاہور، پشاور اور سہیون شریف میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔