• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون دھماکا :11افراد کی لاشوں کی شناخت اب تک نہ ہوسکی

Sehwan Blast 11 Dead Bodies Could Not Be Identified So Far
سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار میں خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔حملے میں جاں بحق گیارہ افراد کی لاشوں کی شناخت اب تک نہ کی جاسکی۔شواہدجمع کرنے کے بعد لعل شہبازکےمزار کااحاطہ صاف کردیاگیا۔

جمعرات کی شام درگاہ لال شہبازقلندر میں ہونےوالے خوف ناک دھماکے نے ہرایک کو غمگین کردیا تاہم اب سیکورٹی حکام کی جانب سے شواہد اکٹھا کرنے کےبعد مزار کےاحاطے میں مقامی رضاکاروں نے صحن اور دیگر مقام کو صاف کردیا اور روایتی دھمال ڈالی ۔

مزار سے ملحقہ گولڈن گیٹ اسٹریٹ، جہاں ہر وقت عقیدت مندوں کی رونق رہتی تھی اب وہاں سناٹا ہے ۔ مقامی افراد صدمے اور افسو س میں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا ۔

مقامی افراد جلد از جلد درگاہ کو عوام کے لیے کھولنا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین