ڈ یرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو کارسواروں نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مقبول، شفیع اورسعد کے نام سے ہوئی ہے‘ملزمان پولیس کو متعددمقدمات میں مطلوب تھے جبکہ صوبائی حکومت نے مقبول نامی ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقررکر رکھا تھا۔