سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سیالکوٹ کی جانب سےشکایت کی وجہ سے محکمہ مال کے 2سب رجسٹرار کا تبادلہ کیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر شوکت علی چوہدری نے بتایا کہ محکمہ مال کے دو رجسٹراڈ علی ارشد اور عثمان شاہ کے بارے میں سائلین کو شکایات تھیں جس پر انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب خواجہ شمائل احمد کو آگاہ کیا جنہوں نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملازمین کا تبادلہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔