گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خاوندکےتشددکرکے گھر سےنکال دینے پر5بچوں کی ماں کاسیشن کورٹ گوجرانوالہ سیشن جج کی عدالت کےباہربچےبرائے فروخت کے بینرز لگا کر شوہر کیخلاف احتجاج اورعدالت سے انصاف دلوانے کی اپیل۔ محلہ یوسف پورہ اعوان چوک کی 30سالہ 5بچوں کی ماں خالدہ بی بی نےسیشن جج کی عدالت میں درخواست دائرکرتےہوئے موقف اختیارکیا کہ وہ چنیوٹ کی رہائشی ہے اوراس کا شوہرظہیر الاسلام کوئی کام کاج نہیں کرتا ہےاورآئے روزتشدد کا نشانہ بناکرسےپیسےمنگوانے کا کہاہے جسے وہ پیسے دےدیکرتھک چکے ہیں گزشتہ روزبھی ظہیر اور اسکی فیملی نے ملکر اسےتشدد کانشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔ عدالت نےتھانہ اروپ پولیس کو20 فروری کو عدالت میں پیش کروانے کاحکم دیدیا۔