• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں طبلہ نوازی کا فن زوال کا شکارہے،استاد بشیر احمد خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ طبلہ نواز استاد بشیر احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں فن طبلہ نوازی کی پزیرائی نہ ہونے برابر ہےجس کے باعث وہ زوال کا شکار ہورہا ہے، نمائندہ جنگ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریبا پوری دنیا میں اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے، لیکن جو پزیرائی امریکہ میں ملی وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ملی،طویل عرصے تک برطانیہ میں قیام کیا لیکن اپنے ملک کی محبت وطن واپس کھینچ لائی اور بیگم نے برطانوی پاسپورٹ جلا دیا پھر دوبارہ پاسپورٹ کے لئے درخواست نہیں دی۔اس کے بعد سے نیشنل آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) میں نوجوانوں کو طبلہ نوازی کے فن سے آشناس کر رہا ہوں۔ طبلہ نوازی ہماری ثقافت کا قدیم ورثہ ہے،حکومت کو چاہئے کہ فن طبلہ نوازی کی پزیرائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک میں فن طبلہ نوازی کو محفوظ بنایا جاسکے۔
تازہ ترین