ڈیوس......وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، بھاگتے دہشت گردوں نے چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ڈیووس میں امریکی نائب صدر اورافغان صدر سے ملاقات کی۔امریکی نائب صدر اور افغان صدر نے چارسدہ دہشتگرد حملے کی مذمت کی،دونوں رہنماوں نےدہشت گردی اورانتہاپسندی کےخلاف پاکستانی قوم کےعزم کو سراہا، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت ہمیں ورثے میں ملا،ضرب عضب کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں، اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان درست راستے پر گامزن ہے،ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے،پاکستان میں اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں،اقتصادی راہداری پر46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے، بیروزگاری میں کمی، محصولات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آرہی ہے، پاکستان کے حالات میں مجموعی طورپر بہتری آرہی ہے۔