پیرس(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی66ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ادارہ منہاج القران فرانس میں صدر ادارہ منہاج القران چوہدری محمد اعظم کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر چوہدری محمد اسلم سمیت اہم رہنما ئوںنے شرکت کی۔ اس موقع علامہ حسن میر قادری ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی دین اسلام کیلئے خدمات اور دنیاوی رہنمائی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خصوصی گیت بھی پیش کئے گئے اورسالگرہ کا کیک بھی کا ٹا کیا اور جن لوگوں نے تا حیات ادارہ کی ممبر شپ حاصل کی ان کا بھی تعارف کرایا گیا۔