• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان ،وہاڑی،جہانیاں میں حادثے،خاتون سمیت4جاں بحق

ملتان ( نمائندگان ) رحیم یار خان ،وہاڑی،جہانیاں میں حادثے،خاتون سمیت4جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق جہانیاںپل149دس آر کے قریب ٹریلر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے چک نمبر160ڈبلیو بی کا نعمان عرف نومی نامی رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اورنشتر ہسپتال م میں دم توڑ گیا  علاوہ ازیں  اوباڑو(سندھ) کارہائشی 36سالہ منظوراحمد  موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہکتے کوبچاتے ہوئے بے قابوہوکر سڑک کنارے بیٹھے دو افراد کو کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں ایک موقع پر جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار منظوراحمد شدید زخمی ہوگیا اور  رحیم یارخان ہسپتال  میں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا دریں اثنا  وہاڑی مترو گڑھا موڑ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث 3موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں  سدرہ مسیح موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ6افراد زخمی ہو گئے  زخمیوں میں 35سالہ زینت بی بی ،پانچ سالہ ایمان فاطمہ ،3سالہ مسکان فاطمہ 30سالہ شہزاد مسیح ،25سالہ رضیہ اور 45سالہ رشیدہ بی بی شامل ہیں ۔
تازہ ترین