• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری،شہروں میں بارش

Snowfall In Gilgit Rain Cities
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، استور میں چار روز سے جاری برف باری تھم گئی ہے،شمالی بلوچستان میں تین روز بعد بارش تورک گئی مگر سردی میں اضافہ ہوگیاجبکہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں چار روز سے جاری برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے ، دیامر،غذر،ہنزہ اور نگر میں کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔

کوہستان میں جیجال اور چوچنگ میں بارش کی وجہ سے بند شاہراہ قراقرم کو تین روز بعد کھول دیا گیا ہےجبکہ بشام کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ قراقرم بدستور بند ہے۔

سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہوگیاہے،شمالی بلوچستان میں تین روز سے جاری بارش رک گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔
تازہ ترین