لاہور(خبر نگار) وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور پروچانسلر پنجاب یونیورسٹی سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے قرآن کریم سے بڑی اور اچھی کتاب کوئی نہیں ہم اس سے راہنمائی لے کر ہی پوری دنیا میں راج کر سکتے ہیںجامعہ پنجاب میں میڈیکل کالج اور 4سو بیڈ کا ٹیچنگ ہسپتال قائم کیا جائیگا، طالبعلموں کے لئے 10بسوں کی فراہمی کے اعلان کیا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس میں 125ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ، ڈگریاں و میڈلز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات او دیگر نے شرکت کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا بھر کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں لانا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے گولڈ میڈل گریجویٹس کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایم فل ڈگری مکمل کرنے کے بعد لیکچرر شپ کی آفر کی جائے گی۔ بعد ازاں رضاعلی گیلانی، ڈاکٹر ظفر معین ناصر و دیگر نے طلبائو طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔