• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،آئی جی پنجاب پرتنقید ، پولیس کانسٹیبل کی ضمانت منظور، میڈیکل نہ کروانے پر ایس ایچ او سے جواب طلب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اپنے حق میں آواز اُٹھانے کی پاداش میں جیل جانیوالے پولیس کانسٹیبل کی ضمانت منظورکرلی گئی۔ میڈیکل نہ کروانے پر ایس ایچ او سے جواب طلب۔ تفصیلات کے مطابق 7ماہ تنخواہیں نہ ملنے پرسوشل میڈیاپر وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب کوسخت تنقید کانشانہ بنانے والے شعبہ وائرلیس پولیس کے کانسٹیبل دین محمد کیخلاف چارمقدمات درج کرکے اس کوجوڈیشل پر جیل بھیج دیاگیاتھا۔ گزشتہ روز دین محمد کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا جہاں کیس کی سماعت کے بعد جج نے دین محمد کی ضمانت منظورکرتے ہوئے دین محمد کامیڈیکل نہ کروانے پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیاہے۔  
تازہ ترین