• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل کراچی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی بلوچ اور نیشنل شاہین نے کامیابی حاصل کرلی۔ کالونی اسپورٹس کمپلکس ملیر پر جاری ٹورنامنٹ میں کورنگی بلوچ نے نارتھ مسلم فٹ بال کلب کو 5-0کے مارجن سے شکست دیدی۔ سعید اور نعمان نے 2،2گول اسکور کئے جبکہ عمیر نے ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں انٹرنیشنل فٹبالر فاروق شاہ کی قیادت میں نیشنل شاہین نے چنیسر بلو کو 3-1سے شکست دی۔ نیشنل شاہین کی جانب سے ممتاز ،عمیر اور فاروق شاہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔دیگر میچوں میں شفیع محمڈن لیاری نے برمامحمڈن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے، کلمت اسٹار نے ملیر ینگ بوائز کو 2-1سے، سلطان آباد یونین نے بلوچ اسٹار کو 2-0سے جبکہ شہباز گرین نے رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کو 3-1سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تازہ ترین