• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل فٹ بال چیمپئن شپ 5مارچ سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ 5 مارچ سے گولڈن اسٹار فٹبال گراؤنڈ نیوکراچی پر کھیلی جائے گی۔ سیکرٹری سینٹرل سلیم پٹنی نے ڈی ایف اے سینٹرل سے الحاق شدہ جملہ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ شرکت کی خواہشمند ٹیمیں اپنے کلب کے لیٹر ہیڈ پرشرکت کا تصدیق نامہ متعلقہ زونل انچارجزسید حسن آغا (نیوکراچی)، لالا اورنگزیب (ناظم آباد)، محمد قاسم (لیاقت آباد ) اور ہارون شیرازی(فیڈل بی ایریا) یا محمدشمیم، نائب صدرکے پاس یکم مارچ 2017تک جمع کرادیں۔ سیکرٹری سینٹرل سلیم پٹنی یا محمد شمیم، نائب صدر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین