• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرشید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ ،ایوب جان نوشکی اور کیماڑی یونین کراچی نے آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچزجیت لئے۔ بلو موومنٹ فٹبال کلب کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ نے ینگ بلوچ لیاری کو 3-0سے، ایوب جان نوشکی نے اسلم آزاد کو4-0سے ملک اتحاد نے فردوس کلب کو 6-0سے ،پولیس بوائے نے عثمان آباد کراچی کو 1-0سے ،کو ئٹہ کلب کوئٹہ نے اسامہ اسپورٹس کراچی کو پنالٹی ککس میں 6-5سے ،کیماڑی یونین نے سریاب گرین کوئٹہ کو 1-0سے زیر کیا۔
تازہ ترین