• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کودھماکے سے اڑائے جانے کی اطلاع کےبعدسکیورٹی مزیدسخت

راولپنڈی (صباح نیوز)حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو بارودی مواد سے اڑانے کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر تخریب کاری کی اطلاعات ہیں اور اس حوالے سے ایس پی ریلوے شاہد شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن میں تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین