امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے کیا صرف غریبوں کے احتساب کے لیے رہ گئے ہیں ؟نیب اور ایف بی آر عوام کے حقوق کے بجائے دربار کے حقوق کی زیادہ حفاظت کررہے ہیں۔
سراج الحق نے پاناما کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلے کرنے کے لیے بہترین ادارہ عدالتیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتساب اداروں نے کبھی ذمے داریاں پوری نہیں کیں، احتساب اداروں نے کبھی کسی طاقتور کا احتساب نہیں کیا۔