• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین ڈیزل نے سلینا گومز کے ساتھ گانا ریکارڈ

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ کے فلمی سلسلے فاسٹ اینڈ دی فیوریس سے شہرت دوام حاصل کرنے والے اداکار وین ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ وین ڈیزل جن کی حال ہی میں فلم ”ایکس ایکس ایکس زینڈر کیج “ریلیز ہوئی ہے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ ایک اسٹوڈیو میں مائیک اٹھائے ہوئے گا رہے ہیں۔انھوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں بتایا ہے کہ انھوں نے اداکارہ سلینا گومز اور ڈی جے کیگو کے ساتھ گانا ”یٹ اینٹ می“ریکارڈ کروا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں موسیقی کس قدر پسند کرتا ہوں اور جب میرا پسندیدہ میوزک پروڈیوسرکیگو گانے کی دعوت دے تو انکار ممکن نہیں ہوتا۔ وین ڈیزل سلینا اور کیگو کے گانے کی وڈیو میں آرہے ہیں۔
تازہ ترین