• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سکول آف اکنامکس میں پاکستانی طلبہ نے قومی پرچم لہرا دیا

لندن (جنگ نیوز) لندن سکول آف اکنامکس پاکستان سوسائٹی نے ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے تعاون سے پاکستان اویئرنس ویک کے سلسلے میں یونیورسٹی میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا اور بھنگڑا ڈالا، پاکستان سوسائٹی کے رضا نذر نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران مختلف ایونٹس کے ذریعے یونیورسٹی میں زیر تعلیم 80 سے زائد ممالک سے طلبہ کو پاکستان کی خوبصورت ثقافت سے متعارف کرایا جائے گا دیگر طلبہ نے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کریں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ پاکستانی امن پسند اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند عناصر پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لئےکوشاں ہیں لیکن توقع ہے کہ ان پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ اس موقع پر غیر ملکی طلبہ نے پاکستانی طلبہ کو رقص کرتے ہوئے دیکھا۔ اس موقع پر پاکستانی بزنس مین دلاور چوہدری روایتی پاکستانی وین لے کر آئے جس پر طلبہ نے سیر بھی کی۔
تازہ ترین