فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدرچوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردانہ سر گرمیوں سے بچانے کیلئے قومی دولت اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور روزگار کے منصوبوں پر خرچ کی جائے ۔نوجوان اقبال کے شاہین،ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی فکر کے داعی اور پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ماڈل ٹائون میں 14 کارکنوں کی لاشیں اٹھانے کے باوجود بندوق نہیں اٹھائی۔پاکستان میں صرف ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن نظریے کے اوپر کھڑے ہیں۔یہ حسینی قافلہ انقلاب آ کر رہے گا ،لٹیرے ،کرپٹ اور قاتل نظام کے سرپرست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ماضی کا حصہ اور قصہ بنیں گے۔ان خیات کااظہارانہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ضلعی تنظیم نوکے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں باہمی مشاورت سے آصف عزیزضلعی صدر،زین العابدین جنرل سیکرٹری،محمدقاسم نائب صدر، تیمورمصطفوی انفرمیشن سیکرٹری ضیاء غوری سیکرٹری ممبرشب منتخب کیاگیا۔